زمینوں پر قبضے میں ملوث لیگی ایم این اے کے خلاف پنجاب پولیس کا اعلان

پنجاب پولیس کے اعلان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 دسمبر 2018 10:51

زمینوں پر قبضے میں ملوث لیگی ایم این اے کے خلاف پنجاب پولیس کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر2018ء) : سوشل میڈیا پر حال ہی میں پنجاب پولیس کی جانب سے کیے جانے والے ایک اعلان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لیگی ایم این اے کے حوالے سے خصوصی اعلان کیا گیا۔ اس ویڈیو میں پنجاب پولیس کے اہلکار کو مسجد کے اسپیکر پر اعلان کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ حضرات! پنجاب پولیس کی طرف سے ایک ضروری اعلان سنیں، سی سی پی او صاحب اور آئی آئی جی لاہور کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ ملک افضل کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر نے کسی کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے یا کسی قسم کا کوئی تنازعہ ہے یا کسی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی لین دین ہے تو ان کے خلاف ایس پی صدر دفتر ہیلپ ڈیسک برائے متاثرین قبضہ گروپ سے رابطہ کریں۔

سوشل میڈیا پر وائرل پنجاب پولیس کے اہلکار کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پنجاب پولیس کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب پولیس جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ اس پر سیاسی اثر و رسوخ ہے اور یہ پولیس فورس کبھی غیر جانبدارانہ کارروائی نہیں کر سکتی، اُس کی جانب لیگی رہنماؤں کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

ایسا لگتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد پنجاب پولیس میں واقعی تبدیلی آگئی ہے اور پنجاب پولیس سے سیاسی اثر و رسوخ ختم ہو گیا ہے تب ہی تو پنجاب پولیس کی جانب سے لیگی رہنماؤں کے بارے میں اس طرح کا اعلان کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں