حکمران انتقام میں اندھے ہو چکے ،

ثبوتوں کیلئے مساجد میں اعلان کئے جا رہے ہیں 'پرویز ملک حکومتی ایما پر لیگی قیادت پارٹی رہنماؤںکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہی'خواجہ عمران نذیر کی کارکنوں سے گفتگو

پیر 17 دسمبر 2018 15:05

حکمران انتقام میں اندھے ہو چکے ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکمران انتقامی سیاست میں اندھے ہو چکے ہیں ،مساجد میں اعلان اور حلقے میں ہینڈ آؤٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں کہ اگر (ن) لیگ کے کسی پارلمنٹیرین یا عہدیدار کے خلاف کوئی شکایت ہے تو وہ پولیس کو بتائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایما پر لیگی قیادت اور ان کے خاندان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤںکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس وقت صرف مسلم لیگ (ن) انتقام کے نشانے پر ہے، مفروضوں پر کیس بنائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کنٹینر والی انتقامی سوچ، تخریبی وڑن اور دشنام طرازی سے آگے سوچنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے، سودن میں ملکی تقدیر بدلنے کے دعویدار ہمارے وڑن 2025ئ فوٹو کاپیوں پر چل رہے ہیں،عمران خان نے عوام کو جو خواب دکھایا وہ بھیانک تعبیر بن کر سامنے آ رہا ہے، معیشت کی بہتری کے نعرے لگانے والوں نے بھیک کو قومی پالیسی بنالیا،ملک میں مخالفین کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانے کی تبدیلی لائی جارہی ہے،پی ٹی آئی حکومت کی اصل سٹریٹجی جھوٹ، جھوٹ اور مزید جھوٹ بولنا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں