مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب

پیر 17 دسمبر 2018 15:06

مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سیشن عدالت نے اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے وکلائ سے دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج منصب خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمان نے 8 اگست کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی۔

(جاری ہے)

تقریر میں مولانا فضل الرحمان نے عوام کو قومی ادارے کے خلاف اکسایا ۔مولانا فضل الرحمان نے تقریر میں کہا کہ ہم 14 اگست نہیں منائیں گے جس سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے۔مولانا فضل الرحمان کی تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔شہباز شریف نے بھی اس بیان کی تقلید کی ۔مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ماڈل ٹائون تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم شنوائی نہیںہوئی۔ استدعا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں