کوئی کہے کہ میں ملک کا مسیحا ہوں تویہ غلط ہے،قمر زمان کائرہ

چیف جسٹس کیلئے سوموٹوسے ملک چلانا ناممکن ہے،چیف جسٹس پورے ملک کو سوموٹو کے ذریعے چلا لیں گے؟ تویہ ممکن نہیں ہے، عدالتوں میں کوکیسز تاخیر کا شکارہیں اس پر کون سوموٹو ایکشن لے گا؟حکومت کی سودنوں میں نااہلی ثابت ہوگئی،۔ صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 دسمبر 2018 16:07

کوئی کہے کہ میں ملک کا مسیحا ہوں تویہ غلط ہے،قمر زمان کائرہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ملک کوسوموٹو کے ذریعے چلا لیں گے ،تویہ ناممکن ہے،چیف جسٹس پورے ملک کو سوموٹو کے ذریعے چلا لیں گے؟ تویہ ممکن نہیں ہے، عدالتوں میں کوکیسز تاخیر کا شکارہیں اس پر کون سوموٹو ایکشن لے گا؟حکومت کی سودنوں میں نااہلی ثابت ہوگئی،انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معیشت ، خارجہ پالیسی ، داخلہ صورتحال سمیت تمام کاموں میں نااہل ثابت ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی اگر ہماری 30سالوں کی حکومتوں کی بات کرتی ہے توغلط ہے۔ ہماری اتنا عرصہ حکومتیں نہیں رہیں۔ عمران خان بھی اپنی پانچ سالہ حکومت کا حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کے خلاف تحقیقات شروع ہوئی ہیں ہم نے کچھی اعتراض کیا اور نہ ہی ریلیف مانگا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی سے تیس تیس سالوں کے اثاثے پوچھے جارہے ہیں لیکن جو آپ کے لوگ ہیں، آپ کے اتحادی ہیں انکوکیوں سہولت دی جارہی ہے؟اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزراء اعلیٰ اور وزراء پر کیسز ہیں ان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا؟آصف زرداری نے کون سی غلط بات کی ہے؟ اگر انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن ہوں اور جمہوری حکومت بنائی جائے۔

توکونسی بری بات ہے؟انہوں نے کہا کہ ایک مارشل لاء کی حکومت میں ملک ٹوٹا، دوسرے میں معاشی صورتحال برباد ہوئی۔ انہوں نے کونسی شہد کی نہریں بہائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پورے ملک کو سوموٹو کے ذریعے چلا لیں گے؟ تویہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اگر کہتے ہیں تمام ادارے آئین میں کام کریں توکون سی بری بات ہے؟عدالت کے جو کام تاخیر کا شکار ہیں اس پر کون سوموٹو ایکشن لے گا؟ اس میں ہم چیف جسٹس سے ہی درخواست کریں گے کہ حضور توجہ دیں۔

اب گوجرانوالہ میں عدالتیں بند رہیں توہم نے توجہ دلائی کونسا برا کیا ہے؟ اگر کوئی فرد یہ سمجھے کہ ہم مسیحا ہیں تووہ غلط ہے۔ پیپلزپارٹی کا مقصد اداروں سے جھگڑا نہیں کرنا۔ ہم کہتے ہیں تمام اداروں کو ملکر آگے بڑھنا ہے۔آج بھی وزراء 18ویں ترمیم کو ختم کروانے کے درپے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کوئی یہ کہے کہ میں ہی ملک کا مسیحا ہوں تویہ غلط ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں