شہباز شریف کا منسٹر انکلیو میں طبی معائنہ ،

ڈاکٹرز کا ممکنہ کینسر کی علامات کی موجودگی پر تشویش کا اظہار صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹس تاحال حوالے نہ کرنا انتہائی تشویشناک امر ہے‘ترجمان شہباز شریف

پیر 17 دسمبر 2018 17:01

شہباز شریف کا منسٹر انکلیو میں طبی معائنہ ،
اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا منسٹر انکلیو میں طبی معائنہ کیا گیا۔ترجمان شہباز شریف کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے میڈیکل چیک اپ کیا اور ڈاکٹرز کی ٹیم کا بورڈ میڈیکل رپورٹس نہ ہونے کے باعث آئندہ کے لئے ادویات اور تجاویز دینے سے قاصر رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان شہباز شریف کے مطابق ڈاکٹرز نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ شہبازشریف کے خون کے تجزیہ کی حالیہ رپورٹس ممکنہ کینسر کی علامات کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ترجمان کے مطابق عدالتی حکم پر شہبازشریف کی چار دسمبر کی میڈیکل رپورٹس تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئیں، شہباز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹس تاحال ان کے حوالے نہ کرنا انتہائی تشویشناک امر ہے، شہباز شریف کے لئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر شریف فیملی کو سخت تشویش لاحق ہے، شہبازشریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ اورطبی معائنے کی تمام رپورٹس اہلخانہ اور متعلقہ ڈاکٹرز کو فراہم کی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں