نیب نے شہبا ز شریف کیخلاف تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس تیار کر لیا

چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا ‘ذرائع

پیر 17 دسمبر 2018 17:07

نیب نے شہبا ز شریف کیخلاف تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس تیار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شریف کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس تیار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ریفرنس مکمل کر کے منظوری کے لئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھجوا دیا ہے ۔جسے رواں ہفتے ہی شہباز شریف ریفرنس کی منظوری ملنے کے بعد احتساب عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے خلاف ابتدائی ریفرنس سو صفحات سے زائد پر مشتمل ہو گا جو اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپٹ پریکٹس فوائد حاصل کرنے کے الزامات پر بنایا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں