ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے،آصف زرداری کو پہلے بھی ان ہی عدالتوں نے کرپشن کیسز میں گرفتار کیا اور پھر بری بھی کیا‘ قمر زمان کائرہ
عدلیہ اور فوج قابل احترام ہیں مگر پارلیمان بھی قابل احترام ہے جو ان اداروں کی ماں ہے،وزیر اعظم خود کہہ رہے ہیں قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں موجودہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ ہو یا کوئی بھی ہدف ہر معاملے میں ناکام رہی ہے ‘ پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس
پیر 17 دسمبر 2018 18:05
(جاری ہے)
اجلاس میں 27 دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے جلسے میں شمولیت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج کے حکمرانوں کو اندازہ نہیں کہ جمہوری عمل کتنی جانیں قربان کرکے حاصل ہوا،ہمیں احساس ہے کہ جب جمہوری عمل ڈی ریل ہوتا ہے تو کتنی جانیں قربان کرنا پڑتی ہیں۔
انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھٹو صاحب سے لیکر آج تک کل 15 برس بھی حکومت نہیں کی۔ہماری قیادت کیخلاف احتساب ہوا ہم نے کبھی سوال نہیں پوچھا،آپ اور آپکے اتحادیوں کیخلاف بھی مقدمات ہیں،لوگوں کیخلاف تفتیش کے دوران گرفتاریاں ہورہی ہیں مگر وزرا ء کیخلاف ایسا نہیں ہورہا،سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف بھی مقدمات ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نے اگر انتخابات کی کوئی بات کی ہے تو کیا اس میں کسی کو کوئی شک ہے کہ انتخابات جعلی ہوئے ۔ہم نے جوڈیشل ایکٹوزم بھی بہت دیکھ لیا،ہم نے افتخار چودھری کا زمانہ بھی دیکھا اور اب بھی دیکھ رہے ہیں،ہم آئین کے اندر رہ کر کام کرنے کی بات کررہے ہیں تو کونسا جرم کررہے ہیں،برطانیہ میں کیا بریگزٹ کی بات نہیں ہورہی، زرداری صاحب یہی کہتے ہیں کہ جن کا جو کام ہے انہیں ہی کرنے دیں،عدالت ہر کام کا سو مو ٹو لیتی ہے مگر عدالت کے جو اپنے کام التوا ء کا شکار ہیں ان پر کیا ہم انہیں سوال نہ کریں،گزشتہ دنوں گوجرانوالہ اور کئی ڈویژنز میں عدالتیں بند رہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمیں اٹھارویں ترمیم کی سزا دی جارہی ہے تو کونسا غلط کررہے ہیں،وزرا ء روزانہ اٹھاریں ترمیم پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سوال کرتے ہیں،دوسروں کو برا کہنا بڑا آسان ہے لیکن ہمیں کوئی گھبراہٹ اور غصہ نہیں ہے،بی بی شہید بھی یہی کہتی تھیں کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،زرداری صاحب بھی یہی کہتے ہیں اور بلاول بھٹو بھی یہی کہہ رہے ہیں،اگر یہ سب کہنا غلط ہے تو ہم یہ غلطی کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس کا کیا کام ہے کہ وہ پاور ہائوسز کا جائزہ لیں،احتساب کریںکس نے روکا ہے۔کسی کو این آر او کی ضرورت نہیں ہے،ہم سوال کرکے کیا گناہ کررہے ہیں،خان صاحب اینٹی کرپشن کا کام بہت ضروری ہے اسے ضرور کیجئے،عدلیہ اور فوج قابل احترام ہیں مگر پارلیمان بھی قابل احترام ہے جو ان اداروں کی ماں ہے،ہم پارلیمان کی عزت کی بات کرکے کیا غلط کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ صحافیوں اور اخباری مزدوروں پر ظلم ہورہا ہے،سیٹھوں سے کہتا ہوں برے وقت کو برداشت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے،گرفتاریاں اس سے پہلے بھی ہوئیں،زرداری صاحب کو پہلے بھی ان ہی عدالتوں نے کرپشن کیسز میں گرفتار کیا اور ان ہی عدالتوں نے بری بھی کیا۔بلاول بھٹو نے پارٹی سنبھالی تو ان پر کیسز بن رہے ہیں،اس وقت کے مقدمات ہیں جب وہ کمسن تھے۔ انہوںنے کہا کہ یہ عمل درست نہیںجس نے بھی گڑھا کھودا وہ خود ہی گرا ہے،ہم این آر او مانگ رہے ہیں اور نہ ہی آپ دینے کی پوزیشن میں ہیں۔وزیراعظم خود کہہ رہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیںہم تو چاہتے ہیں کہ حکومت مدت پوری کرے۔عدالتی احتساب سے عوامی احتساب بڑا ہوتا ہے،عوامی احتساب سے ہی حالات بہتر ہوں گے۔ہم نے نیب کو درست کرنا چاہا تھا مگر ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی،ہمارے اوپر بے بنیاد مقدمات قائم کئے جارہے ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ہم جیلوں میں جانے سے ڈرتے نہیں ،جیل میں جانا کوئی بڑی بات نہیں ،ہم تو کہتے ہیں ہمارے اوپر الزام تو صحیح لگائیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری