پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ،ملازمین کو تاحال رواں ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کی جا سکیں

کچھ ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی ہیں ،باقی ملازمین کو جلد ادا کر دی جائیں گی ‘ترجمان پی آئی اے

پیر 17 دسمبر 2018 18:05

پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ،ملازمین کو تاحال رواں ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کی جا سکیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ،ملازمین کو تاحال رواں ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں نئی انتظامیہ آنے کے باوجود مالی بحران پر قابو نہ پایا جاسکا ، پی آئی اے کے مالی معاملات سنگین ہونے کی وجہ سے سترہ روز گزرنے کے باوجود ابھی تک انتظامیہ پی آئی اے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کر سکی جس کی وجہ سے ملازمین مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ تاہم ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کچھ ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی ہیں جبکہ باقی ملازمین کو جلد ادا کر دی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں