لاہور میں10 غیرقانونی رہائشی سکیموں کیخلاف ایف آ ئی آر درج کرنے کی درخواست ‘ چار کے فاتر سربمہر

پیر 17 دسمبر 2018 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز) کے عملے نے گزشتہ روز فیروز پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چارغیر قانونی رہائشی سکیموںکے دفاتر سر بمہر کر دیئے۔

(جاری ہے)

ان سکیموں میں حیدری ہومز‘الحرم گارڈن ‘گلبر گ ٹائون اور سن سٹی شامل ہیں۔ایل ڈی اے نے لاہور میں واقع 10غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دے دی ہیں-ان سکیموں میں الہادی فیز ٹو‘عبیر گارڈن‘بلال ٹائون‘الغنی فیز ٹو‘گرین لینڈ ہائوسنگ سکیم ‘اشرف گارڈن‘زمزم سٹی ‘گل نشان پارک اور ارحم گارڈن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں