جی سی یو میںنفسیات پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز

سماجی علوم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جنس، مذہب و ثقافت سنجیدہ ایشوز ہیں ، ریسرچ کیلئے بجٹ میں اضافہ کریں گے، مجھے فخر ہے کہ میں جی سی یونیورسٹی چھ سال پڑھا اور دو سال پڑھایا، وفا قی وزیرتعلیم شفقت محمو د کا تقریب سے خطاب

پیر 17 دسمبر 2018 19:43

جی سی یو میںنفسیات پر تین روزہ عالمی کانفرنس کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وفا قی وزیرتعلیم شفقت محمو د نے کہا ہے کہ سماجی علوم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جنس، مذہب اور ثقافت سنجیدہ ایشوز ہیں ، ریسرچ کیلئے بجٹ میں اضافہ کریں گے، مجھے فخر ہے کہ میں جی سی یونیورسٹی چھ سال پڑھا اور دو سال پڑھایا۔ وہ گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میںسائیکالوجی میں جنس، مذہب اور ثقافت کے موضوع پرتین روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

افتتاحی تقریب سے امریکی سائیکاجی ایسوسی ایشن کے چیف ایجوکیشن آفیسرڈاکٹر جیمی ڈیزگرانڈوز ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، ڈین ڈاکٹر طاہر کا مران اور شعبہ نفسیات کی صدر ڈاکٹر شاہدہ بتول نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور ایران سے ماہرین نے شرکت کی، وفا قی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ سماجی علوم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جنس، مذہب اور ثقافت سنجیدہ ایشوز ہیں ، انہوں نے کہا کہ ریسرچ کیلئے بجٹ میں بھی اضافہ کریں گے جبکہ جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈگریاں ہونی چاہئے، وزیر تعلیم نے بتایا کہ مجھے فخر ہے کہ میں جی سی یونیورسٹی میں چھ سال پڑھا ہوں اور دو سال پڑھایا بھی ہے ، اس مو قع پر وائس چانسلر نے کہا کہ یو نیورسٹیو ں کے چارٹرز پر نظر ثا نی کی ضرورت ہے ،نئے کیمپس کی تکمیل کے بعد جی سی یو نیورسٹی کی ترقی میں تیزی آئیگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں