شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے والا دوسروں کے لیے سبق بن گیا

صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گارڈ کو نواز شریف ہی نے پولیس کے حوالے کروا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 17 دسمبر 2018 20:26

شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے والا دوسروں کے لیے سبق بن گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 دسمبر 2018ء) : نواز شریف نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گارڈ کو پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی۔حفاظتی اہلکار کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج یہ افسوسناک واقعہ سامنے آیا جس میں نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین اپنے صحافتی فرائض نبھاتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوٹیج بنا رہا تھا کہ اس دوران نوازشریف کے ایک گارڈ نے کیمرہ مین واجد علی پر حملہ کر دیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے تشدد سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین بے ہوش ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے گارڈز نے دو صحافیوں پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں نے نواز شریف کے ایک گارڈ کو پکڑ لیا جب کہ دوسرا فرار ہو گیا۔اس واقعے پر اب تک تمام حکومتی اور غیر حکومتی شخصیات کی جانب سے ردعمل سامنے آ چکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سمیت حکومتی اراکین نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گارڈ کو پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کر دی تھیں جس پر گارڈ کو سابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب پولیس نے بھی ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے نواز شریف نے گارڈ کی اس حرکت کی پرزور مذمت کی تھی۔                                                    

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں