وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شہری پر بدترین تشدد کے واقعہ کا نوٹس، چاروں ملزمان گرفتار

پیر 17 دسمبر 2018 22:25

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شہری پر بدترین تشدد کے واقعہ کا نوٹس، چاروں ملزمان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قصور کے علاقے میں ایک شہری پر بدترین تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے - وزیر اعلی کی ہدایت پر قصور پولیس نے تشدد کرنے والے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیاہے -وزیر اعلی نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کو انصاف فراہم کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں