ماحولیاتی تحفظ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا وژن سن کر چینی سفیر مداح ہو گئے

ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا موقف سن کر چینی قیادت اور حکومت اس بات کی قائل ہو چکی ہے کہ ہم ایک مضبوط شراکت دار ہیں۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 17 دسمبر 2018 23:44

ماحولیاتی تحفظ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا وژن سن کر چینی سفیر مداح ہو گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کے ماحول دوست اور پائیدار ترقی کے ویژن سے چینی حکومت بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔چینی سفیر نے اس بات کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا موقف سن کر چینی قیادت اور حکومت اس بات کی قائل ہو چکی ہے کہ ہم ایک مضبوط شراکت دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی اقوام عالم میں ضرب المثل کی سی حیثیت رکھتی ہے۔دونوں ممالک میں محبت ، برابری اور باہمی عزت کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے۔جب بھی پاک چین دوستی کی بات ہو تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ اونچی اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔

(جاری ہے)

دونوں نہایت قریبی اور مضبوط سیاسی و معاشی تعلقات کے حوالے سے دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔

یہ تعلقات کوئی نئے نہیں بلکہ گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہیں۔ پاکستان اور چین دُکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔ دونوں ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ عوام بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم سی پیک کے آنے کے بعد اس دوستی کو ایک نئی جہت ملی ہے۔جس کے بعد عوام سے عوام کا رابطہ بڑھا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے پاک چین تعلقات میں نئی روح پھونک دی ہے۔
ماحول دوستی اور پائیدار ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا موقف سن کر چینی سفیر بھی ان کے مداح ہو گئے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ 2018 میں پاکستان میں ایک نئی حکومت آچکی ہے۔ہمیں یہ جان کر بہت اطمینان اور خوشی ملی جب وزیر اعطم عمران خان کی جانب سے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفط کی بات کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے صاف ستھرے اور سرسبز پاکستان پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پائیدار ترقی اور ماحول دوستی کے حوالے سے اپنے وژن پر کھل کر بات کی ۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا موقف سن کر چینی قیادت اور حکومت اس بات کی قائل ہو چکی ہے کہ ہم ایک مضبوط شراکت دار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں