سپیکر پنجاب اسمبلی کا پروڈکشن آرڈرزکے حوالے سے رولز آف پروسیجر میں ترمیم کیلئے صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

پیر 17 دسمبر 2018 23:54

سپیکر پنجاب اسمبلی کا پروڈکشن آرڈرزکے حوالے سے رولز آف پروسیجر میں ترمیم کیلئے صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے قائد ایوان کی مشاورت سے پروڈکشن آرڈرزکے حوالے سے رولز آف پروسیجر میں ترمیم کرنے کیلئے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ کمیٹی میںپاکستان تحریک انصاف سے تین اراکین، پاکستان راہ حق پارٹی کے سربراہ محمد معاویہ طارق، دو ارکان پاکستان مسلم لیگ(نواز) کے نامزد کردہ اور ایک رکن پاکستان پیپلز پارٹی سے نامزد کردہ شامل ہوں گے،پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز ہائوس کی کارروائی کے دوران رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرزا معاملہ زیر بحث رہا، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے،انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے رولز آف پروسیجر میں ترمیم لانے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں