نیپال کی ٹیم 0-9 کی بجائے 0-8 گول سے ہاری ہے، پی ایچ ایف کی وضاحت

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے وضاحت کی ہے کہ پریذیڈنٹ الیون اور نیپال کی ٹیموں کے مابین نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے ہاکی سیریز کے میچ میں نیپال کی ٹیم 0-9 کی بجائے 0-8 گول سے ہاری ہے، پی ایچ ایف میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے اس سے قبل میڈیا کو جو رزلٹ مہیا کیا گیا تھا اس میں پریذیڈنٹ الیون کو 0-9گول سے فاتح قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پریڈیڈنٹ الیون کے نیپال کیخلاف 8گول تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں