سانحہ ماڈل ٹان کی نئی جے آئی ٹی سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے واضح اور غیر مبہم طور پر جے آئی ٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے

منگل 18 دسمبر 2018 15:03

سانحہ ماڈل ٹان کی نئی جے آئی ٹی سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سانحہ ماڈل ٹان کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کیا۔سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے واضح اور غیر مبہم طور پر جے آئی ٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے آگاہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے معاملے پر پنجاب حکومت کے واضح موقف پر درخواست نمٹائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ 5دسمبر کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجر بینچ نے ماڈل ٹائون میں جاں بحق خاتون کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

(جاری ہے)

عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکم دیا تھا کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹائون پر نئی جے آئی ٹی بنائے، اس کی فائنڈنگز کو سامنے لایا جائے اور ٹرائل کا حصہ بنایا جائے۔

خیال رہے کہ 17جون 2014ء کو لاہور پولیس نے ماڈل ٹائون میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا تھا۔ پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں