لاہور ہائیکورٹ نے پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کر دی ،

بالٹی سے گاڑی دھونے کی ہدایت پنجاب حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ بنانے سے متعلق اقدامات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرے‘تحریری حکم جاری

منگل 18 دسمبر 2018 15:03

لاہور ہائیکورٹ نے پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کر دی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بالٹی سے گاڑی دھونے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔ جس میں کہا گیاہے کہ ایل ڈی اور واسا پہلے مرحلے میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کرے ۔

گاڑی دھونا مقصود ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں۔

(جاری ہے)

جبکہ گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے ۔جبکہ پنجاب حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ بنانے سے متعلق اقدامات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اریگیشن اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ذاتی حیثیت میں تیاری کے ساتھ پیش ہوں ۔آئندہ سماعت پر تمام ہائوسنگ سوسائٹیز تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انیس علی ہاشمی نے بتایا کہ پنجاب حکومت ،پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے قانون سازی پر غور کررہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں