فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملہ کیس میں پیش نہ ہونے پر عائشہ ممتاز سمیت 9گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

مقدمہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سابق ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز سمیت دیگر گواہ ہیں، متعدد بار طلب کیا گیا مگر پیش نہیں ہوئے

منگل 18 دسمبر 2018 15:05

فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملہ کیس میں پیش نہ ہونے پر عائشہ ممتاز سمیت 9گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) مقامی عدالت نے فوڈ اتھارٹی ٹیم پر حملہ کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سابق ڈائریکٹر آپریشنز لاہور پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز سمیت دیگر کے ناقابل وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے 24جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان نے کیس پر سماعت کی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ سابق ڈائریکٹر آپریشنز لاہور عائشہ ممتاز نے 2016ء کو اپنی ٹیم کے ہمراہ یو کے فوڈز تاج پارک پر چھاپہ مارا ،معائنے کے دوران پروڈکشن یونٹ میں غیر معیاری چلی ساس تیار کی جارہی تھی،معائنے کے دوران ملزم مالک احمد شاہ اور اس کے ملازمین نے ٹیم کے ساتھ بدتمیزی بھی کی ۔سابق ڈائریکٹر آپریشنز لاہور عائشہ ممتاز، اسسٹنٹ فوڈز سیفٹی آفسیر حسنین رسول ،نائب قاصد رضا علی سمیت 9 افراد آپریشن ٹیم کا حصہ تھے ۔

(جاری ہے)

سابق ڈائریکٹر آپریشنز لاہور عائشہ ممتاز سمیت 9 گواہان کو طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے گئے تھے۔ عدالت کی جانب سے گواہان کے متعدد بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاچکے ہیں مگر پیش نہیں ہوئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمہ میں بطور گواہ عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن کو گواہوں کو گرفتار کر کے 24 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں