مقدمے کی رپورٹ اور چالان پیش نہ کرنے پر تھانہ فیصل ٹائون کے تفتیشی افسر ،

انچارج انویسٹی گیشن کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

منگل 18 دسمبر 2018 15:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) مقامی عدالت نے مقدمے کی رپورٹ اور چالان عدالت میں پیش نہ کرنے پر تھانہ فیصل ٹائون کے تفتیشی افسر اور انچارج انویسٹی گیشن کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان نے 3 سال پرانے چوری کے مقدمہ پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن نے بتایا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے تین سال پرانے مقدمہ کی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی، مقدمہ کی رپورٹ عدالت میں پیش نہ کرنے پر مقدمہ التواء کا شکار ہے، عدالت کی جانب سے دونوں افسروں کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز، قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

طلبیوں اور وارنٹ گرفتاری کے باوجود نہ افسر خود پیش ہوئے اور نہ رپورٹ پیش کی، پولیس افسروں کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنا ان کی پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔ استدعا ہے کہ گواہوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔عدالت نے تھانہ فیصل ٹائون کے سب انسپکٹر امداد حسین اور اے ایس آئی امان اللہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اکائونٹس آفس کو مراسلہ بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں