لاہور اور اسکے گردونواح میں 4.1شدت کا زلزلہ

منگل 18 دسمبر 2018 20:02

لاہور اور اسکے گردونواح میں 4.1شدت کا زلزلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے آسمان تلے نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں 4.1شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں ، دفاتر اور تجارتی مراکز سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں