شاہد خاقان کا وزیرپٹرولیم کو ایل این جی معاہدے پرمناظرےکا چیلنج

ایل این جی معاہدے پر ذمہ داری لیتا ہوں، پاکستان نے دنیا میں سب سے سستی ترین ایل این جی خریدی، الیکشن کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 دسمبر 2018 19:54

شاہد خاقان کا وزیرپٹرولیم کو ایل این جی معاہدے پرمناظرےکا چیلنج
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی معاہدے پر ذمہ داری لیتا ہوں ، وزیرپٹرولیم کو ایل این جی پرمناظرے کا چیلنج کرتا ہوں،پاکستان واحد ملک ہے جس نے دنیا میں سستی ترین ایل این جی خریدی،الیکشن کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے،ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، جو حالات ہیں نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا۔

انہوں نے آج یہاں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔اپوزیشن میں ہیں اپوزیشن کریں گے۔اپوزیشن تنقید کرتی ہے اور حکومت کام کرتی ہے۔حکومت کے خلاف کوئی تحریک چلانے کا ارادہ نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

(جاری ہے)

نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات بارے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک بیان بازی سے کام لے رہی ہے۔پہلی حکومت ہے جو گوفتاریوں کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا چیئرمین نیب کو معلوم ہے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے؟ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ نیب جو کام کررہا ہے اس سے جمہوریت کمزور ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے فیصلوں کو عقل تسلیم نہیں کرتی۔

نیب کا قانون ہمارے آئین سے متصادم ہے۔ یہ کالاقانون ہے اس کو ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو حالات ہیں نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا۔شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلا کرآشیانہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ نیب ابھی تک ان پر کچھ ثابت نہیں کرسکی۔صرف بدنام کیا جاتا ہے کہ یہ کرپٹ ہیں ، کھا گئے ہیں لیکن کچھ ثابت نہیں کیا جاتا۔خواجہ سعد رفیق کا پیراگون سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں کوئی این آر او نہیں ہوتا۔حکومت سے کس نے این آر او مانگا اس کا نام توبتائیں ؟ سیاستدانوں کا احتساب عوام کے سامنے ہونا چاہیے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایل این جی معاہدے پر ذمہ داری لیتا ہوں ، وزیرپٹرولیم کو ایل این جی پرمناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔پاکستان واحد ملک ہے جس نے دنیا میں سستی ترین ایل این جی خریدی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں