اپنا اوراپنی بیٹی کا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں، حنیف عباسی

میری بیٹی استعفیٰ دے چکی،اب وہ کسی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گی،حکومت استعفیٰ قبول کرلے،سیاسی مخالفت کے باوجود میری بیٹی کی داد رسی پرراجہ بشارت کا بےحد مشکورہوں۔ جیل میں قید ن لیگی رہنماء حنیف عباسی کا وزیرقانون اور حکومت کو خط

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 دسمبر 2018 20:22

اپنا اوراپنی بیٹی کا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں، حنیف عباسی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے منشیات کیس میں سزا یافتہ رہنماء حنیف عباسی نے وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کو شکریہ کا خط لکھ دیا ہے۔ حنیف عباسی کی صاحبزادی ڈاکٹر اریبہ عباسی نے کہا کہ میرے والد نے راجہ بشارت اورپنجاب حکومت کو خطوط لکھے ہیں، ڈاکٹر اریبہ عباسی دونوں خطوط متعلقہ افراد کو پہنچا دیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے رہنماء حنیف عباسی کی بیٹی اریبہ عباسی نے بتایا ہے کہ میرے والد نے راجہ بشارت اورپنجاب حکومت کو خطوط لکھے ہیں۔

میں نے دونوں خطوط متعلقہ افراد تک پہنچا دیے ہیں۔ ڈاکٹر اریبہ عباسی نے کہا کہ میرے والد حنیف عباسی نے داد رسی کرنے پرخط میں راجہ بشارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق میری بیٹی کی داد رسی پر راجہ بشارت میں آپ کا بے حد مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

آپ نے سیاسی مخالفت کے باوجود جس رواداری کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس نیازی بےنظیر بھٹو اسپتال کئی ماہ سے میری بیٹی سے استعفیٰ لینے کی کوشش کر رہا تھا۔

کیا یہ نیا پاکستان ہے جہاں جیل میں قید باپ کی بیٹی سے بدلہ لیا جا رہا ہے؟ حنیف عباسی نے کہا کہ میں اپنا اوراپنی بیٹی کا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں۔ میری بیٹی استعفیٰ دے چکی ہیں۔ اب وہ کسی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گی۔ ڈاکٹر اریبہ نے بتایا کہ میرے والد نے استعفیٰ منظور کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے نام بھی خط لکھا ہے۔ جس میں میرے والد نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کا استعفیٰ منظورکیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی استعفیٰ دینے کے بعد کسی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہو گی۔ واضح رہے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت اورصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال طارق نیازی کی ٹیلیفونک بات چیت کی آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آنے پر صوبائی حکومت نے انکوائری کا فیصلہ کرلیا ہے انکوائری مکمل ہونے کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بینظیر بھٹو ہسپتال میں تعینات مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ نے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ طارق نیازی اور تحریک انصاف پر انتقامی کارروائی کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دیا تھا۔ ڈاکٹر اریبہ کے استعفیٰ کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں