وزیراعلیٰ پنجاب نے 25لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کیلئے 36اضلاع سے اکٹھی کی گئی سرکاری جگہ کی رپورٹ طلب کرلی

منگل 18 دسمبر 2018 21:14

وزیراعلیٰ پنجاب نے 25لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کیلئے 36اضلاع سے اکٹھی کی گئی سرکاری جگہ کی رپورٹ طلب کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے صوبے میں 25لاکھ سستے گھر وں کی تعمیر کے لئے 36اضلاع سے اکٹھی کی گئی سرکاری جگہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب رواں ہفتے سستے گھروں کے منصوبے پر اجلاس کی صدارت کریں گے ۔متعلقہ اضلاع کے ایم پی ایز اور ڈی سیز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں 2لاکھ کنال سرکاری اراضی کو استعمال میں لانے سے متعلق حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔ٹرنک سیور اور بجلی کی قریبی سہولیات کی حامل اراضی کو فائنل کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں