پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا

بسنت منانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 دسمبر 2018 10:54

پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) : پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صفدر شاہین ایڈووکیٹ نے پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا۔ ڈور پھرنے سے بے شمار جانیں ضائع ہوئیں۔لہٰذا اس خونی کھیل کو دوبارہ شروع نہ ہونے دیا جائے اور پنجاب حکومت کو بسنت کی اجازت دینے سے روکا جائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بسنت منانے کے لیے دلچسپی ظاہر کی تھی۔ جس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے تہوار کو منانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ بسنت منانے کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سربراہ وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت ہوں گے۔

(جاری ہے)

بسنت کے دوران پتنگ بازی کی اجازت دینے کے امور کا جائزہ لے گی۔کمیٹی پتنگ بازی کے نقصانات سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گی۔

بسنت تہوار کے دوران پتنگ بازی کی اجازت کا فیصلہ کمیٹی کی رپورٹ پر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دونوں ادوار میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ شہبازشریف کے دور حکومت میں بسنت منانے پر پابندی عائد کرنے کا مقصد لوگوں کی زندگیاں بچانا تھا۔ پتنگ بازی کے دوران قاتل دھاتی ڈور کا استعمال عام ہوگیا تھا جس کے باعث راہگیر موٹرسائیکل سواروں سمیت بچے بڑے کوئی بھی اس قاتل ڈور سے محفوظ نہیں رہا تھا۔

دھاتی ڈور سے متعدد لوگوں، جن میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں، اپنی جانیں گنواچکے ہیں یا جبکہ متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے تھے جس کے بعد پتنگ بازی اور بسنت منانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بسنت کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا ہے اور اس حوالے سے جائزہ لینے کے لیےکمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں