نجی اسپتالوں میں علاج معالجہ ،مشورہ فیس اور ٹیسٹوں کی قیمتیں مقرر کرنے کی تجویز پیش

معائنہ فیس 25 ہزار روپے،جنرل وارڈ فیس 32 ہزار روپے،آئی سی یو کی فیس 15 ہزار500 روپے ، الٹراساؤنڈ فیس سو 13روپے ، ایم آر آئی کی فیس 5 ہزار 500 روپے اور پرائیویٹ کمرے کا کرایہ سہولیات کے تناسب کے تحت زیادہ سے زیادہ 4 ہزار 400 سے 20 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 دسمبر 2018 12:51

نجی اسپتالوں میں علاج معالجہ ،مشورہ فیس اور ٹیسٹوں کی قیمتیں مقرر کرنے کی تجویز پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) : پنجاب میں علاج معالجہ کی سہولیات کو عوام کے لیے آسان بنانے کے لیے علاج معالجہ ، مشورہ فیس اور فیس کی مد میں بٹوری جانے والی رقم کو مقرر کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے نجی اسپتالوں میں علاج معالجہ کے اخراجات، مشورہ فیس اور ٹیسٹوں کی قیمتیں مقرر کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے بنیادی لاگت، مناسب شرح منافع اور اسپتالوں کی درجہ بندی کو مدِنظر رکھ کر فیس کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ایک رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی پیش کر دی گئی ہے ۔ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ فیسوں اور قیمتوں میں بنیادی لاگت کے علاوہ اضافی خرچ اور25 فیصد منافع کا عنصر بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے تجویز پیش کی کہ سینئر ترین ڈاکٹرز کی موجودہ زیادہ سے زیادہ معائنہ فیس 5 ہزار روپے سے کم کر کے دو ہزار پانچ روپے ،جنرل وارڈ کی فیس 16 ہزار روپے سے کم کر کے تین ہزار دو سو روپے ،آئی سی یو کی فیس 22 ہزار روپے سے کم کر کے 15 ہزار 500 روپے ، الٹراساؤنڈ کی فیس ساڑھے تین ہزار روپے سے کم کر کے 1300روپے اورایم آر آئی کی فیس 20 ہزار روپے سے کم کر کے 5 ہزار 500 روپے کر دی جائے۔

یہی نہیں بلکہ اسپتال میں کمرے کا کرایہ 69 ہزار روپے سے کم کر کے سہولیات کے تناسب کے تحت زیادہ سے زیادہ 4 ہزار 400 روپے سے 20 ہزار روپے تک مقرر کیا جائے۔ اسی طرح صحت کی باقی خدمات بشمول زیادہ ہونے والے آپریشنزکی فیسیں، تھیٹرز کے چارجز اور لیبارٹری کے ٹیسٹوں کی قیمتوں میں واضح کمی کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ جس سے مریضوں کے اخراجات میں 500 فیص دتک کمی آنے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق تجویز کردہ قیمتوں کا اطلاق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد صوبہ بھر کے نجی اسپتالوں میں کر دیا جائے گا۔ مذکورہ رپورٹ کمیشن کی ویب سائٹ www.phc.org.pk پربھی اپ لوڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں