190 ارب کی370ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

سابق دور حکومت میں استعمال ہونے والے ترقیاتی بجٹ کا تھرڈپارٹی آڈٹ کروایا جائے‘رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ فاروقی

بدھ 19 دسمبر 2018 14:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے سابق دور حکومت کی190ارب کی370ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی اخباری رپورٹس پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے مطالبہ کیا کہ سابق دور حکومت میں استعمال ہونے والے ترقیاتی بجٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے ۔

اپنی تحریک التوائے کار جمع کروانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی26۔اضلاع میں190ارب روپے کی370ترقیاتی سکیموں میں ناقص میٹریل کا انکشاف ہوا ہے ترقیاتی سکیموں کو مکمل کئے بغیر ہی فنڈز جاری کئے گئے رپورٹس کے مطابق ان ترقیاتی سکیموں میں سڑکوں، گلیوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج سسٹم، انڈر پاس، بریج بنانے کی سکیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خدیجہ فاروقی گزشتہ 8برس کے ترقیاتی پراجیکٹس ہونے کے چندماہ بعدہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے جن کی بحالی اور دوبارہ سے تعمیر و مرمت کے لئے ہر سال الگ سے فنڈز بھی جاری ہوتے رہے ہیں۔

محکمہ بلدیات،پی اینڈڈی ذرائع کے مطابق گزشتہ برسوں میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی ،گجرات ،جہلم، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور ،ڈیرہ غازی خان، ملتان، سرگودھا سمیت26اضلاع کی سڑکوں کی تعمیر مرمت سمیت دیگر ترقیاتی سکیموں میں ریٹ اے کیٹگری کے لگائے گئے جبہ میٹریل سی کیٹگری کا استعمال کیا گیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ یہ پراجیکٹس مکمل ہونے کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ان معاملات کو پنجاب اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے اور ان سکیموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں