پبلک سیکٹر کمپنیوں میں اراکین اسمبلی کو بطور سربراہ ہٹانے کیلئے متفرق درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

بدھ 19 دسمبر 2018 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پبلک سیکٹر کمپنیوں میں اراکین صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر بطور سربراہ ہٹانے کیلئے دائر متفرق درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پبلک سیکٹر کمپنیوں میں اراکین صوبائی اسمبلی کی تقرری خلاف قانون ہے ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پبلک سیکٹر کمپنیوں میں اراکین صوبائی اسمبلی کی تقرری سے فوری روکا جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں