ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری کے طریقہ کار کیخلاف کیس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور ڈی جی کو نوٹس جاری

بدھ 19 دسمبر 2018 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری کے طریقہ کار کے خلاف کیس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ظہور اکبر ملہی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں ڈی جی سول ایوی ایشن کے تقرر کے لیے دئیے گئے اشتہار کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ نبیل کاہلوں عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری کے لیے اشتہار میں امیدوار کی حد عمر 62 سال مقرر کی گئی ،قانون کے مطابق پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والا پائلٹ یاں سول ایو ایشن کا تجربہ کار افسر ہی تعینات ہو سکتا ہے ،62 سال کی حد عمر مقرر ہونے سے ایوی ایشن کے سینئر افسران کے حقوق متاثر ہونگے ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی کے لیے دئیے گئے اشتہار کو کالعدم قرار دیا جائے اور ایوی ایںشن کے تجربہ کات اور ماہر افسر کو ہی ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات کرنے کا حکمدیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں