صوبہ بھر کے تمام وقف مزارات پر ملکی و غیر ملکی زائرین کی معا ونت اور ہیلپ کیلئے ’’سہولت کائونٹر ‘‘ کا قیام

’’سہولت کائونٹر ‘‘تمام درباروں کے علاوہ وقف کی قابل ذکر مساجد پر بھی قائم کئے جائیں گے‘وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ

بدھ 19 دسمبر 2018 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اوقاف حکام محکمہ کی اندرون اور بیرون ممالک پروموشن کی غرض سے صوبہ بھر کے تمام وقف مزارات پر ملکی و غیر ملکی زائرین کی معا ونت اور ہیلپ کیلئے سہولت کائونٹر ' ' کا قیام عمل میںلانے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔

اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ '' سہولت کائونٹر ' ' تمام درباروں کے علاوہ وقف کی قابل ذکر مساجد پر بھی قائم کئے جائیں گے۔غیر ملکی زائرین کی لاہور ائیر پورٹ آمد پر فوری معلومات اور ہیلپ کے لئی'' سہولت کائونٹر ' ' بھی قائم کیا جائے گا۔اس اقدام سے محکمہ اوقاف دیگر تمام محکموں کے ماتھے کا جھومر اور نئی جدت پسندی کی مثال بن کر سامنے آکر صوبے کا امیج بلند کرے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں داتا دربار کے احاطہ میںماڈل '' سہولت کائونٹر ' ' کا اجراء کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ '' سہولت کائونٹر ' ' کا ڈیزائن مر تب کرنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر لاہور زون محمد اشرف کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذوالقرنین کو لاہور کی'' سہولت کائونٹر ' ' کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ '' سہولت کائونٹر ' ' پر محکمہ کی طرف سے ایک آفیسر لیپ ٹاپ کے ساتھ، ایک میل اور فی میل سکیورٹی آفیسر وائر لیس سیٹ کے ہمراہ اپنے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں