افتخار چوہدری کے داماد کی گررفتاری کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت ،وزارت خارجہ کو جواب داخل کرانے کا حکم

بدھ 19 دسمبر 2018 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے داماد کی گررفتاری کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

26نومبر کو سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صاحبزادی افرا مرتضی نے اپنے شوہر مرتضی امجد کی دبئی میں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کیا تھا۔عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، قومی احتساب بیورو (نیب )، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور انٹرپول کو فریق بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب مرتضی امجد کے خلاف ایڈن ہائوسنگ اسکینڈل میں انکوائری کر رہا ہے اور احتساب عدالت میں غلط بیانی کے ذریعے مرتضی امجد کو اشتہاری قرار دلوایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا تھا گیا کہ مرتضیٰ امجد کو دبئی میں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت مرتضی امجد کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دے کر رہائی کا حکم دے۔عدالتی حکم پر نیب نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا ۔عدالت نے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں