لاہورہائیکورٹ کا صاف پانی کمپنی سکینڈل کے تمام ملزمان کی درخواست ضمانتیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ ،

فریقین بحث کیلئے طلب سابق سی ای او وسیم اجمل ،چیف ڈیزائن انجینئر تحسین، انجینئر قمرالاسلام، انجینئر آفتاب عدنان نے درخواست ضمانت کیلئے رجوع کر رکھا ہے

بدھ 19 دسمبر 2018 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی سکینڈل کے تمام ملزمان کی درخواست ضمانتیں ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کو بحث کے لئے 16 جنوری کو طلب کر لیا ۔ جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سابق سی ای او وسیم اجمل ،چیف ڈیزائن انجینئر تحسین، انجینئر قمرالاسلام، انجینئر آفتاب عدنان نے درخواست ضمانت کے لیے رجوع کر رکھا ہے ۔ملزمان نے درخواستوں میں اپنی بے گناہی کا دعوی کر رکھا ہے ۔درخواست گزاروں کے مطابق بے گناہ ہیں ،سیاسی بنیادوں پر صاف پانی ریفرنس میں گرفتار کیا گیا ،گرفتاری غیر قانونی ہے معزز عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانتیں منظور کی جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں