پنجاب حکومت کی سو روزہ کارکردگی رپورٹ پر باقائدہ ویڈیو پریزنٹیشن تیار کر لی گئی

تقریب 22دسمبر کو ایوان اقبال میں منعقد ہوگی ،وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے

بدھ 19 دسمبر 2018 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب کی100روزہ کارکردگی رپورٹ تیار کر لی گئی جو 22دسمبر کو ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب میں پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل کے مطابق حکومت پنجاب کی 100روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی تقریب 22دسمبر بروز ہفتہ کو ایوان اقبال میں منعقد ہوگی جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے ۔پنجاب حکومت کی سو روزہ کارکردگی رپورٹ پر باقائدہ ویڈیو پریزنٹیشن تیار کر لی گئی۔ویڈیو رپورٹ میں سو دن کے دوران ہونے والے کاموں اور آئیندہ شروع ہونے والے منصوبوں کے گرافکس شامل کئے گئے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں