پی آئی اے انتظامیہ کے جعلی حاضری لگانے والے اسٹیشن منیجر سمیت ایک درجن سے زائد افسران و اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

بدھ 19 دسمبر 2018 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی حاضری لگانے والے اسٹیشن منیجر سمیت ایک درجن سے زائد افسران و اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی حاضری لگانے والوں اور سہولت کاروں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسٹیشن منیجر اسلام آباد سمیت 12 سے زائد افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔

جعلی حاضری لگانے والوں میں ٹیکنیکل گراونڈ اسٹاف پیسنجر ہینڈلنگ سروسز کے ایک درجن سے زائد ملازمین شامل ہیں۔اسٹیشن منیجر سمیت دیگر عملے سے شوکاز نوٹس کا جواب تین دن میں طلب کر لیا گیا ۔جی ایم سکیورٹی کو ملوث افراد کیخلاف تادیبی کاروائی کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔ پی آئی اے انتظامیہ پہلے ہی دو سو سے زائد ڈیلی ویجز کے گھوسٹ ملازمین کو فارغ کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں