دوست محمد کھوسہ جیالے بن گئے

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 18:19

دوست محمد کھوسہ جیالے بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر 2018ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دوست محمد کھوسہ بھی جیالے بن گئے ہیں۔ دوست محمد کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے تاہم پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان وہ 22دسمبر کو کریں گے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے والد کی اجازت سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے محمد کھوسہ نے اپنی ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور سے حاصل کی۔بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی سے گریجوایشن کی۔ وہ بلوچی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور سردار ذولفقار کھوسہ کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔

(جاری ہے)

میں اپنے والد کی چھوڑی ہوئی نشست پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوے۔گزشتہ آٹھ سالوں سے وہ مسلم لیگ ن کے سرگودھا کے صدر بھی رہے۔2007-2008 تک وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔

تاہم انہوں نے اپنی پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نئی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔دوست محمد کھوسہ 22دسمبر کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔واضح رہے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سردارذوالفقار کھوسہ اور ان کے بیٹے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ متنازعہ شخصیت ہونے کی وجہ سے دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شامل نہیں کر سکتے تاہم ان کے والد اور سینئیر سیاست دان سردارذوالفقار کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں