موجودہ حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ ملک نعمان احمد لنگڑیال

بدھ 19 دسمبر 2018 18:31

موجودہ حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ ملک نعمان احمد لنگڑیال
لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق موجودہ حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبودکیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ زرعی تعلیم و ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ‘ایسی پالیسیاں متعارف کروائی جائیں گی جس سے مستقبل میں کسان خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوزرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے دیپالپور سب کیمپس ضلع اوکاڑہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،راؤ اجمل خاں اورڈاکٹر طارق عزیز پراجیکٹ ڈائریکٹر سب کیمپس دیپالپورسمیت دیگر اعلی عہدیداران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی‘ وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں انتہائی خوبصورت سب کیمپس کھولا گیا ہے جس سے مستقبل میں سینکڑوں طالب علم زرعی علوم سے بہرہ مند ہوں گے اور یہاں کے علاقے میں جدیدسائنسی بنیادوں پر کاشت کاری کے طریقوں کو نہ صرف متعارف کروائیں گے بلکہ ان پر عمل پیرا ہوکر زرعی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے‘انھوں نے مزید کہا کہ زرعی تعلیم و ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق موجودہ حکومت زرعی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں متعارف کروائی جائیں گی جس سے مستقبل میں کسان خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا‘ملک نعمان احمد لنگڑیال نے مزید کہا کہ حکومت تمام زرعی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو بااختیار بنا چکی ہے اور وہ صرف میرٹ پر فیصلہ کریں گے‘وزیر زراعت پنجاب نے طلباء و طالبات کو تلقین کی کہ وہ دل لگا کر زرعی ریسرچ اور پڑھائی کریں تاکہ ملک زرعی طور پر خود کفیل ہو سکے‘اس موقع پر کیمپس کے ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سب کیمپس کی تعمیر حکومت پنجاب کے تعاون سے ممکن ہوئی اور تعمیر میں453.483 ملین روپے کی لاگت اے ڈی پی پراجیکٹ8970/2017-18 کے تحت خرچ ہوئی ہے‘ انہوں نے بتایا کہ سب کیمپس کی تعمیر4 مئی2015ء کو شروع ہوئی اور آج یہ عظیم درسگاہ کا سب کیمپس علاقے میں زرعی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے‘سب کیمپس دیپالپور میں طلباء و طالبات کیلئے ہوسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں