پاک چائنا اسٹیل مل نے پیداوار کا آغاز کر دیا

لوہے کی آٹھ ہزار ٹن ماہانہ پیداوار ہو سکے گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 19 دسمبر 2018 18:43

پاک چائنا اسٹیل مل نے پیداوار کا آغاز کر دیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 دسمبر 2018ء) :کراچی کی پورٹ قاسم میں پاک چائنا اسٹیل مل نے پیداوار کا آغاز کر دیا ہے،اسٹیل مل سے لوہے کی آٹھ ہزار ٹن ماہانہ پیداوار ہو سکے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی اقوام عالم میں ضرب المثل کی سی حیثیت رکھتی ہے۔دونوں ممالک میں محبت ، برابری اور باہمی عزت کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

جب بھی پاک چین دوستی کی بات ہو تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ اونچی اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔دونوں نہایت قریبی اور مضبوط سیاسی و معاشی تعلقات کے حوالے سے دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ یہ تعلقات کوئی نئے نہیں بلکہ گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین دُکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔

دونوں ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ عوام بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم سی پیک کے آنے کے بعد اس دوستی کو ایک نئی جہت ملی ہے۔اس دوستی کی تازہ ترین مثال کراچی پورٹ قاسم میں موجود پاک چائنا اسٹیل مل ہے جس منصوبے سے پیداوار کا آغاز ہو چکا ہے۔اس منصوبے سے ماہانہ 8 ہزار ٹن لوہا پیدا کیا جا سکے گا۔چین کی جانب سے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔یہ منصوبہ نجی پراٹنر جینگ ہینگ گروپ کی جانب سے شروع کیا گیا اور کراچی میں اس پلانٹ کو نجی شراکت دار کی زمین پر لگایا گیا تھا۔جینگ ہینگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت 8 ہزار ٹن ماہانہ ہے۔ابھی اس سے 4 سے 5 ہزار ٹن لوہا حاصل کیا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں