میئر لاہور کی جرمن نژاد پاکستانی سیاستدان وسیم بٹ سے ملاقات

اتوار 6 جنوری 2019 00:20

لاہور۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2019ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ٹائون ہال میں جرمن نژاد پاکستانی سیاستدان ہائذل برگ سٹی کے ممبر وسیم بٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونیسکو آف لٹریچر کی ممبر شپ جرمنی ، پاکستان میں دانشوروں اور میڈیا کے وفود کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وسیم بٹ نے کہا کہ جرمنی سے سیاستدانوں، ہائی آفیشل اور میڈیا کا وفد پاکستان لے کے آنا چاہتے ہیں۔

میئر لاہورنے ان کی اس کاوش کو خوش آمدید کہااور اس کاوش پر حکومتی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے کہا کہ اس وفد سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات بہتر ہوں گے۔ ہیڈ آف کلچرل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اندریہ ایڈل اس وفد کی سربراہی کریں گے ۔اس موقع پر سینئر صحافی ضمیر آفاقی، کوتھم سے ظہیر احمد اور چوہدری علی اعجاز بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں