پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم کا منشیات ونفسیاتی امراض کی علاج گاہ پر چھاپہ،ناکافی سہولیات پر مرکزسیل،38افراد کوبازیاب کرکے پی آئی ایم ایچ منتقل کر دیاگیا

اتوار 6 جنوری 2019 00:20

لاہور۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2019ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز منشیات ونفسیاتی امراض کی علاج گاہ و بحالی کے مرکز سے 38مریضوں کو بازیاب کرکے سر بمہرکر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر دی پناہ ریہیب ریواز گارڈن پر چھاپہ مارکر 38افرادکوبازیاب کرایا،جنہیں طبی اور نفسیاتی معائنے کے لیے انھیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کر دیا گیاہے۔

تھانہ ساندہ نے مرکز کی مالکہ سیدہ سعدیہ غزنوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقا ت کا آغاز کر دیا ہے۔سربمہر کیے گئے مرکز میںماہرِ نفسیات،طبی عملہ اورمیڈیکل ایمرجنسی کی سہولیات نہیںتھیں جبکہ مریضوں کی رہائش کا بھی تسلی بخش انتظام نہیںتھااور صرف 10بیڈموجود تھے جبکہ باقی مریضوں کے لیے تنگ کمروں میںفرشی بستر دیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

مرکز کوپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن لیے بغیر چلایا جارہاتھا ۔

مزید برآںمریضوں کاریکارڈ بھی نہیں رکھا گیا تھا اور ان کے مختلف بیماریوں کے لیے کوئی بھی ٹیسٹ نہیں کروائے گئے تھے۔ واضح رہے کہ کمیشن نے پہلے بھی سعدیہ غزنوی کا اسی نام سے نسبت روڈپر واقع مرکز کو سیل کر دیا تھا اور ان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔ترجمان کے مطابق کمیشن نے اب تک 83منشیات و نفسیاتی امراض کی علاجگاہوں پر چھاپے مارکر 710افراد کو بازیاب کروایا ہے ۔ان میں سے 38مراکزکو مکمل اور چھ کو جزوی طورپربند کیا گیاہے۔ مزید برآں24علاج گاہوںمیں نئے مریضوں کے داخلوں پر پابندی لگانے کے علاوہ شوکاز نوٹسزبھی جاری کیے گئے ہیں اورجن کے خلاف اب تک کارروائی مکمل کی گئی ہے ،انھیںتقریباً 60لاکھ روپے جرمانہ کیا گیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں