وزیراعلیٰ پنجاب کا ریلوے سٹیشن کے قریب عارضی پناہ گاہ کا اچانک دورہ

زیر تعمیر عمارت کو جلد مکمل کیا جائے،یہ نیکی کاکام ہے،تاخیر نہیں ہونی چاہیے‘ عثمان بزدار

اتوار 6 جنوری 2019 00:20

لاہور۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول ریلوے سٹیشن کے قریب عارضی پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ بغیر اطلاع کے عارضی پناہ گاہ پہنچے۔وزیراعلیٰ نے عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ہاتھ ملایا اور ان سے گفتگو کی۔عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد نے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے رجسٹر میں عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد کے کوائف بھی دیکھے۔عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ اقدام انتہائی احسن ہے۔ہمیں یہاں کوئی تکلیف نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بارش کی صورت میں رہائش کا متبادل انتظام بھی رکھا جائے۔وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر پناہ گاہ کی عمارت کا بھی معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زیر تعمیر عمارت کو جلد مکمل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں