مریضوں کی آن لائن شکایات کے ازالہ میں لاہور جنرل ہسپتال بازی لے گیا

اتوار 6 جنوری 2019 00:20

لاہور۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2019ء) آن لائن شکایات کے ازالہ میں لاہور جنرل ہسپتال بازی لے گیا ۔اس ضمن میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے مریضوں کی موصول ہونے والی آن لائن شکایات کے فوری حل کے لئے جنرل ہسپتال انتظامیہ کی برق رفتاری کو سراہتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب اور ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین کو تحریری مراسلہ بھجوا یا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے مریضوں کی شکایات دور کرنے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرایا ہے۔ اس سلسلے میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ٹاپ پوزیشن دی ہے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایل جی ایچ انتظامیہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کے فوری حل کرنے کے لئے اپنی موجودہ برق رفتاری کو بر قرار رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں