بائوپروڈکشن نئی اننگزکے لئے پرعزم،متعددپروجیکٹس پرکام جاری

اتوار 6 جنوری 2019 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) ماضی میںمتعددمیوزک البمز،ویڈیوسونگزکو کامیابی سے شائقین کے سامنے پیش کرنے کے بعد بائوپروڈکشن نے ایک بارپھرسے شوبز انڈسٹری کی بحالی کے جذبے کومدنظررکھتے ہوئے فلم،اسٹیج،میوزک سمیت متعددپروجیکٹس پرکام جاری کررکھا ہے،بائوپروڈکشن کے روح رواں بائواصغرعلی نے بتایا کہ سال 2019ء میںبائوپروڈکشن کے بینرتلے دونئی پنجابی فلموں ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘اور’’مکھومٹیار‘‘ کا آغازکیا جارہا ہے،جس کے تکنیکی شعبے اور ٹیکنالوجی کا میں بغورجائزہ لے رہا ہوں،انہوں نے بتایا کہ ماضی کی طرح نئے پروجیکٹس میں بھی میرے کام کولوگ سراہیں گے، بائواصغرعلی کاکہنا تھا کہ میں اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بہت پرعزم اور پرجوش ہوں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑے بہت مسائل تو ہر فلم کی شوٹنگ کے دوران پروڈکشن کو جھیلنے پڑتے ہیں، میری ٹیم ان مسائل کا سامنا کرنے کے لئے بالکل تیار ہے، ٹیم میں سب کو اپنا کام آتا ہے اور میں فخر سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ میری ٹیم پروڈکشن میں آنے والے مسائل کو باآسانی حل کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں