ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے،رانیہ خان

اتوار 6 جنوری 2019 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) گلوکارہ رانیہ خان نے کہا ہے کہ ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر دو رمیں کچھ لوگ موسیقی کو نیا رنگ دینے کا ہنر آزماتے ہیں لیکن اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں۔رانیہ خان نے کہا کہ بہت سے لوگ خود کو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلوکاری ایک فن ہے اوراسے سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے ،راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خوبصورت آوازکی مالک گلوکارہ رانیہ خان نے کہا ہے کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کے پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ، ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کی ترقی اور ترویج کے لیے اداروں کا ہونا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکار سامنے آئیں۔رانیہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو تیزی سے سامنے آرہا ہے، جوکہ بہت ہی خوش آئندبات ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں