اورنج ٹرین خزانے پر بوجھ ،

تاخیر کی ذمہ دارسابقہ حکومت ہے ،منصوبے کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ‘عبدالعلیم خان

منگل 8 جنوری 2019 16:39

اورنج ٹرین خزانے پر بوجھ ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین خزانے پر بوجھ ہے ،تاخیر کی ذمہ دارسابقہ حکومت ہے ہم کم سے کم نقصان کی کوشش ہے اور منصوبے کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،10ارب روپے ٹرین کے صرف ماہانہ اخراجات کیلئے درکارہیں ،شاہانہ فیصلے کرنے والوں نے پنجاب کے عوام کے ساتھ ظلم کیا ۔

انہوںنے اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،10ارب روپے ٹرین کے صرف ماہانہ اخراجات کیلئے درکارہیں ،پنجاب حکومت 120ارب روپے سالانہ کے بوجھ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،خالی خزانے کے ساتھ ایسے چونچلوں کو کیسے چلایا جا سکتا ہی ،شاہانہ فیصلے کرنے والوں نے پنجاب کے عوام کے ساتھ ظلم کیا ۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک ایسے منصوبے کسی طور نہیں چلا سکتے،بھاری سبسڈی پنجاب حکومت کے بس کی بات نہیں ۔اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشن کمرشلائز کیے جائیں گے،ٹرین سٹیشن مختلف نجی اداروں اور بینکوں سے منسلک ہوں گے ،سالانہ اشتہاری مہم کے ذریعے بھاری رقوم حاصل ہوں گی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ ہوتی تو اورنج ٹرین کا حشر بھی سستی روٹی منصوبے جیسا ہوتا،عوام کو تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے،موجودہ حکومت ہر منصوبے کا حقائق کی روشنی میں جائزہ لے رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں