خواجہ سعد رفیق کا دو روزہ راہدری ریمانڈ منظور

منگل 8 جنوری 2019 16:39

خواجہ سعد رفیق کا دو روزہ راہدری ریمانڈ منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا دو روزہ راہدری ریمانڈ منظور کر لیا ۔احتساب عدالت کے جج ڈیوٹی وسیم اختر نے نیب کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکوٹر وارث علی جنجوعہ نے خواجہ سعد رفیق کی راہدری ریمانڈ کی درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کو کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ،عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لئے خواجہ سعد رفیق کو اسلام اباد لیکر جاناہے۔ لہٰذا عدالت سے استدعاہے کہ خواجہ سعد رفیق کو دو روزہ رہداری ریمانڈ منظور کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں