لاہور،سیشن عدالت میں منشیات کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریسا ہلسکوا کے کیس کی سماعت 11جنوری تک ملتوی

منگل 8 جنوری 2019 17:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) سیشن عدالت نے منشیات کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریسا ہلسکوا کے کیس کی سماعت 11جنوری تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

کسٹم پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سابقہ جج کا ترمیمی چالان مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں ٹریسا ہلسکوا کے حوالے سے ترمیمی چالان مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت جمعرات کو ہو گی۔جس پر عدالت نے سماعت 11جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ٹریسا کیس کے متعلق اپیل کے بعد کیس کی کارروائی کو آگے بڑھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں