وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر کی ملاقات

وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا

منگل 8 جنوری 2019 18:52

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبو د کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات خصوصاً او پی سی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ او پی سی وزیر اعظم عمران خان کے مشن کی تکمیل اور نئے پاکستان کے قیام کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت سرگرم عمل ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اوور سیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کرنے پر او پی سی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوںکے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی اختیار کی گئی ہے اور او پی سی بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اہم اور متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں