شہباز شریف کی درخواست ضمانت کا ڈرافٹ تیار ،درخواست آئندہ چند روز میں ہائیکورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان

میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی جائیگی ،کرپشن الزامات کو درخواست ضمانت میں بنیاد نہیں بنایا جائیگا‘ذرائع

منگل 8 جنوری 2019 19:54

شہباز شریف کی درخواست ضمانت کا ڈرافٹ تیار ،درخواست آئندہ چند روز میں ہائیکورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی درخواست ضمانت کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ،انکی منظوری کے بعد درخواست ضمانت لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق امجد پرویز ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں درخواست ضمانت دائر کرنے کے لیے قانونی نقاط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، ان کی منظوری کے بعد درخواست ضمانت لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی جائے گی اور کرپشن الزامات کو درخواست ضمانت میں بنیاد نہیں بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت آئندہ چند روز میں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف کو 5 اکتوبر کو نیب نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا جبکہ ان کیخلاف رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائریز زیر التواء ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں