پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی کا فرد گورنر ہاؤس میں پبلک ریلیشن آفیسر تعینات

پون سنگھ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ذمے دارایاں سرانجام دیتے رہے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 جنوری 2019 15:28

پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی کا فرد گورنر ہاؤس میں پبلک ریلیشن آفیسر تعینات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) گورنر ہاوس میں پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی کا فرد پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ پاکستان بھر میں موجود اقلیتی برادری کے لوگ مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پو ن سنگھ آروڑا کوگورنر ہائوس کا نیا پی آر او تعینات کیا گیا ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

اس سے قبل پون سنگھ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ذمے دارایاں سرانجام دیتے رہے ہیں۔
پون سنگھ گورنر پنجاب کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔اس کے علاوہ بھی پاکستان میں سکھ کمیونٹی کے لوگ مخلتف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج میں بھی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے کئی لوگ موجود ہیں جو اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

ہرچن سنگھ پاکستانی آرمی کے وہ پہلے سکھ افسر ہیں جو بطور کمیشنڈ آفیسر تعینات ہیں۔اس کے علاوہ سکھ کمیونٹی کے لوگ میڈیا میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون رپورٹر نے نجی ٹی وی چینل جوائن کیا جس پر انہیں خوب سراہا گیا جس کے بعد ایک سکھ نوجوان نے بطور نیوز کاسٹر نجی ٹی وی چینل جوائن کیا۔ پاکستان میں اقلیتی برادری کی مختلف شعبوں میں نمائندگی پاکستان میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے تحفظ کا عملی نمونہ ہے۔

اور اب پو ن سنگھ آروڑا کو گورنر ہاوس میں پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔جب کہ دوسری طرف پاکستان نے کئی سالوں سے سکھوں کی طرف سے کی جانے والی خواہش کو پورے کرتے ہوئے کرتاپور سرحد کا بھی افتتاح کر دیا ہے جس کہ بعد سکھ افراد با آسانی گرو نانک کی آخری آرام گاہ کا دورہ کر سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں