آڈیٹرجنرل نے پاورڈویژن کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا

تھرمل پاورپلانٹس کی ناقص مرمت، قومی خزانے کو51 ارب 38 کروڑ کا نقصان، مظفرگڑھ سے 3 ارب 70 کروڑ اور نندی پورسے 14کروڑ یونٹس کم بجلی پیدا ہوئی، مظفر گڑھ کو3 ہزار گھنٹے بند رکھا گیا۔ آڈیٹرجنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 جنوری 2019 15:38

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری2019ء) آڈیٹرجنرل پاکستان نے پاورڈویژن کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا،تھرمل پاورپلانٹس کی ناقص مرمت سے قومی خزانے کو 51 ارب 38 کروڑ کا نقصان ہوا،مظفرگڑھ سے 3ارب 70کروڑ اور نندی پورسے 14کروڑ یونٹس کم بجلی پیدا ہوئی، مظفر گڑھ کو3 ہزار گھنٹے بند رکھا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈیٹرجنرل پاکستان نے دوپاورپلانٹس مظفر گڑھ اور نندی پور پاورپلانٹس کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

آڈیٹرجنرل پاکستان نے اپنی رپورٹ میں پاورڈویژن کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیاہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھرمل پاوراسٹیشن مظفر گڑھ اور نندی پور پاورپلانٹ کی ناقص مرمت کی گئی۔ ناقص مرمت کے باعث مظفرگڑھ پاورپلانٹ سے 3ارب 70کروڑ یونٹس کم بجلی پیدا ہوئی۔

(جاری ہے)

جبکہ مظفرگڑھ پاورپلانٹ کو 3ہزار گھنٹے بند رکھاگیا۔اسی طرح نندی پور پاورپلانٹ سے 14کروڑ یونٹس کم بجلی پیدا ہوئی ہے۔

جبکہ نندی پور پاورپلانٹ کو نقائص کے باعث 14روز بند رکھا گیا۔دونوں پاورپلانٹس کی بندش اور ناقص مرمت سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قومی خزانے کو51ارب 38کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ واضح رہے پچھلے دنوں ملک بھر میں بجلی کا خسارہ شدید رہا۔ بجلی کی طلب ورسد کا فرق انتہائی کم ہونے سے خسارہ 45سو میگاواٹ تک رہا۔جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

اس کے ساتھ ملک میں گیس بحران بھی شدید ہوگیا ہے۔تاہم وزیراعظم عمران خان نے سوئی سدرن اور ناردرن دونوں کمپنیز کے ایم ڈیز کو معطل کردیا ہے۔بتایا گیا ہے دونوں ایم ڈیز کی کارکردگی انتہائی ناقص تھی۔ جس کے باعث لوگوں کوگیس بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں