سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیبل آپریٹرز کو بھارتی موادکی تشہیرکی اجازت نہیں دی جاسکتی‘چیئرمین پیمرا

کیبل آپریٹرزتعلیم ، صحت اورتفریحی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کرداراداکریں‘مرزا سلیم بیگ کی کیبل آپریٹرز ،تاجروں سے گفتگو

جمعہ 11 جنوری 2019 16:07

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیبل آپریٹرز کو بھارتی موادکی تشہیرکی اجازت نہیں دی جاسکتی‘چیئرمین پیمرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) کے چیئرمین مرزا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیبل آپریٹرز کو بھارتی فلمیں ، ڈرامے اور دیگر موادکی تشہیرکی اجازت نہیں دی جاسکتی، کیبل آپریٹرزتعلیم ، صحت اورتفریحی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کرداراداکریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیمرا کے ریجنل آفس لاہور میں کیبل آپریٹرز اور ہال روڈکے تاجروں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں بھارتی غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کی مکمل روک تھام کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا گیا۔ کیبل آپریٹرز نے موجودہ نیٹ ورکس کو ڈیجٹلائزڈ کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز کے مسائل کے ممکنہ حل کی یقین دھانی کروائی۔مرزا سلیم بیگ نے کہا کہ ملک میں صحت مندانہ تعلیم، تفریح اور معلومات کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، اس سلسلے میں کیبل آپریٹرز اور ٹی وی چینلز کے تعاون کو سراہتے ہیں۔کیبل آپریٹر تعلیم، صحت اور اطلاعات کی فراہمی جیسی مثبت سرگرمیوں کوفروغ دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں